لائیو انٹرویو کے دوران زلزلہ وزیراعظم نیوزی لینڈ کے حواس برقرار، ویڈیو وائرل
نیوزی لینڈ(آن لائن) لائیو انٹرویو کے دوران زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر، جسینڈا آرڈرن نے اپنی حواس برقرار رکھے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کے لائیو انٹر ویو کے دوران مسکراہٹ قائم رکھی۔ جسینڈا آرڈرن نے اینکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تھوڑا سا زلزلہ آ رہا ہے اور آپ دیکھ سکتی ہیں کہ کمرے میں تمام چیزیں ہل رہی ہیں۔ یہ بات قابل غور ہے زلزلے کی شدت6۔5 تھی۔