ایس ایس پی تشدد کیس: عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور,سماعت 10 اپریل تک ملتوی
اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایس ایس پی تشدد کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ایس ایس پی تشدد کیس کی سماعت کرنے والے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی۔اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پیش نہیں ہوئے جب کہ ان کے وکیل شاہد نسیم گوندل نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکل کو آج حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔عدالت نے عمران خان کو حاضری سے استثنیٰ دیتے ہوئے ایس ایس پی تشدد کیس کی سماعت 10 اپریل تک کے لئے ملتوی کردی.