فلپائن میں حکومتی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ابوسیاف کے 4 مشتبہ دہشتگرد ہلاک
منیلا(شِنہوا)فلپائن کی سیکورٹی فورسز نے ملک کے دارالحکومت منیلا کے ایک سب ڈویڑن میں جمعہ کے روز علی الصبح فائرنگ تبادلے کے دوران ابو سیاف کے 4 مشتبہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی ایک ٹیم نصف شب کے وقت آتشیں اسلحہ اور ایمونیشن غیر قانونی طور پر رکھنے کے الزام میں ایک ملزم کی گرفتاری کا وارنٹ لیکر بلدیہ منیلا کے پیرانک سٹی کے ایک سب ڈویڑن میں گئی تھی۔تاہم مرکزی ملزم اور اس کی اہلیہ نے مبینہ طور پر گرفتار کرنیوالی ٹیم پر فائرنگ کردی جس پر فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے کی جانب سے مقامی دہشتگردی سے نمٹنے کی ملکی کوششوں کو تقویت دینے کے لئے ایک نیا انسداد دہشتگردی قانون نافذ کیے جانے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔