حکومت نے بجٹ منظور کرانے کی حکمت عملی طے کر لی، ذوالفقار بخاری
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا ہے بجٹ منظور کرانے کی حکومتی حکمت عملی طے ہو چکی ہے، اپوزیشن کا واویلا بے سود ثابت ہو گا۔ وزارت اوورسیز کے ترجمان کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں معاون خصوصی نے کہا ہے کہ تمام مسائل اور قرضوں کے باوجود سماجی فلاح و بہبود کے بجٹ کو 190 ارب تک لے کر گئے ہیں۔ پچھلے بجٹ کی نسبت اس بجٹ میں سماجی تحفظ کے پروگرامز کیلئے 80 گنا اضافہ موجودہ حکومت کی غریب دوست پالیسز کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نچلے طبقہ کے لوگوں کیلئے اس سے اچھا بجٹ آج تک پیش نہیں کیا گیا۔