Waqt News
Thursday | March 30, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ
  • نامعلوم افراد چند دنوں میں ہمارے گھر جعلی آپریشن کرنا چاہتے ہیں، عثمان ڈار
  • سب کچھ عمران خان کو گیم سے آؤٹ کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے:محمود خان
  • عمران خان نااہلی کیس قابل سماعت ہے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ
  • مقدمات کی تفتیش، جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو کل طلب کر لیا

بھارتی یوم جمہوریہ کشمیریوں کیلئے یوم قیامت

Jan 27, 2023 9:29 AM, January 27, 2023
  • خالد بیگ
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
بھارتی یوم جمہوریہ کشمیریوں کیلئے یوم قیامت

قومی ایام اور تہوار ہر ملک و قوم کے لئے خاص مواقع ہوتے ہیں جنہیں منانے کیلئے خاص اہتمام کیا جاتا ہے، قومی سطح پر تقریبات منعقد کی جاتی ہیں نئی نسل کو اپنے اسلاف کی قربانیوں اور اپنے وطن کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کرکے ان کے دلوں میںجذبہ حب الوطنی پروان چڑھایا جاتا ہے۔ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ماضی میں کی گئی محنت اور بقا ٔکے لئے قربانیوں کو اجاگر کرنا بھی ان ایام کو منانے کاایک اہم مقصد ہوتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ غلامی و نو آبادیاتی نظام سے نجات کاجشن بھی منایا جاتا ہے۔ اس اہم موقع پر دنیا میں کہیں بھی کوئی ریاست اپنے ملک میں آباد اقلیتوں کو ظلم کا نشانہ نہیں بناتی اور نہ ہی مقبوضہ بنائے گئے علاقوں کے لوگوں کو کرفیو لگا کر ان کی زندگی جیل کے قیدیوں سے بھی بدتر بنا دی جاتی ہے۔ اول تو دنیا میں اس وقت دو ہی مظلوم خطے مقبوضہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر ہیں جو آج کے جمہوری اور انسانی حقوق کی علمبردار دنیا میں بھارت اور اسرائیل کی غلامی کا شکار ہیں ۔ ظلم بھی ایسا کہ جس پر چنگیز اور ہلاکو خان کی روحیں بھی شرما جائیں۔ جمہوریت کی چیمپئن بڑی عالمی قوتوں کی طرف سے منافقانہ طرز عمل کی انتہا یہ ہے کہ وہ کشمیریوں و فلسطینیوں کی تسلسل سے جاری نسل کشی پر بھارت ہو یا اسرائیل ان دونوں ممالک کی فسطائیت کو قابل مذمت ہی نہیں سمجھتیں، اور تو اور دنیا بھر میں انسانی حقوق کی تنظیمیں ہوں یا اقوام متحدہ کے اس حوالے سے ذیلی ادارے اب ان کی مقبوضہ کشمیر و فلسطین میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر رپورٹس کی اہمیت ہی باقی نہیں رہی، نہ ہی اقوام متحدہ میں دم خم ہے کہ وہ امریکہ وبرطانیہ کی مرضی کے خلاف دنیا میں ہر طرح کے قوانین سے بالاتر سمجھے جانے والے بھارت اور اسرائیل کے خلاف تادیبی کارروائی کر سکے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ

اگر صرف گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران مقبوضہ کشمیر میں وہاں ناجائز قابض بھارتی فوج کی کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر نظر ڈالیں تو 28 کشمیری نوجوانوں کو حریت پسندوں کا سہولت کار اور حمایتی قراردے کر بغیر کسی مقدمہ کے حراست میں لیاجاچکا ہے۔ 5 کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کر دیا گیاہے۔ یہ ساری کارروائی 26 جنوری 2023 ء کو بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر کشمیریوں کو بھارت کے خلاف روایتی احتجاج سے روکنے کے لئے کی گئی جس میں بغیر اعلان کیے 26 جنوری کا سورج طلوع ہونے سے 24 گھنٹے قبل وہاں کرفیو کا نفاذ شامل تھا۔ ان تمام ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیریوں نے بھارتی یوم جمہوریہ کو ,,یوم سیاہ،، کے طور پر منانے کی اپنی پرانی روایت برقرار رکھی جو کہ ہمیشہ کی طرح صرف بھارت ہی نہیں ان تمام بڑے جمہوریت کا راگ الاپنے والے ممالک کے چہرے پر زور دار طمانچہ ہے جو اس موقع پر بھارت کو مبارک باد تو دیتے ہیں لیکن انہیں بھارت کی غلامی میں بندوق کے زور پر قیدیوں کی سی زندگی گزارنے والے کشمیری دکھائی نہیں دیتے، کشمیری صرف جمہوریت کے اصولوں کے مطابق زندہ رہنے کا حق مانگتے ہیں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد چاہتے ہیں جس میں بھارت نے از خود کشمیریوں کے خود ارادیت کے حق کو اقوام متحدہ میں تسلیم کیا تھا۔ ویسے تو پورا سال بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں بربریت جاری رہتی ہے تاہم 26 جنوری کے روز کشمیریوں کا احتجاج اور بھارتی یوم جمہوریہ کو مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جانا بھارت سرکار، بھارتی فوج اور بھارتی پارلیمنٹ سمیت ان تمام بھارتیوں کے لئے انتہائی شرمندگی اور تکلیف کا باعث بنتا ہے۔ جنہوں نے 80 لاکھ پر مشتمل کشمیریوںکو جمہوریت کے تمام اصولوں کا گلہ گھونٹتے ہوئے انہیں اس طرح غلام بنا رکھا ہے کہ نہ تو وہ حج و عمرہ کیلئے جاسکتے ہیں نہ ہی انہیں دیگر کسی ملک میں جانے کی اجازت ہے کیونکہ انہیں پاسپورٹ کی سہولت ہی حاصل نہیں ۔ وہ اپنے ہی خطے میں ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں جانے کے لیے کام کی نوعیت اور وجہ بتانے اور اپنے ہی شہر میں بیسیوں جگہ موجود ناکوں پر شناخت دکھانے اور تلاشی دینے کے پابند ہیں۔ انہیں ہر وقت گھروں کی تلاشیوں کا سامنا ہے کہ نہ جانے کب ناجائز قابض بھارتی فوج ان کے محلے اورگلی کامحاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی شروع کر دے۔ تلاشیوں کے دوران گھر میں موجود نقدی اور خواتین کے زیورات اٹھا کر لے جائے اور خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرے اگر ان کے اس اقدام کے خلاف گھر کا کوئی نوجوان مزاحمت کرے تو اسے بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گھسیٹتے ہوئے ساتھ لے جائے ۔

نامعلوم افراد چند دنوں میں ہمارے گھر جعلی آپریشن کرنا چاہتے ہیں، عثمان ڈار

بھارت نے آزادی ملنے کے بعد برطانوی راج کے دوران حکومت ہند ایکٹ 1935ء سے نافذ نظام کو منسوخ کرتے ہوئے 26جنوری 1949ء کی دستور ساز اسمبلی کے ذریعے نئے آئین کا نفاذ کیا اور بھارت کو سیکولر نظام کے تحت ایک جمہوری ملک ’’ڈکلیئر‘‘ کیا اور ساتھ ہی ہر سال 26جنوری کا دن بھارت میں یوم جمہوریہ کے طور پر منانے اور اس روز عام تعطیل کا اعلان کیا گیا۔ اس کے بعد ہر سال نئی دہلی میںبھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر بھارتی صدر کی زیر صدارت مرکزی تقریب کا انعقاد کیاجاتاہے۔ دہلی میں اس روز میلے کا سماں ہوتا ہے ۔ تقریبات کا یہ سلسلہ تین روز تک جاری رہتا ہے۔ بری فوج، بحریہ اور فضائیہ کا مارچ پاس اور جدید ہتھیاروں کی نمائش کی جاتی ہے ۔بھارت کی دیگرریاستوںمیں الگ سے یوم جمہوریہ کی تقریبات منائی جاتی ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا یوم جمہوریت منانے کا خواب آج تک پورانہیں ہوسکا۔ اس کے برعکس صرف مقبوضہ کشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میںجہاں کہیں کشمیری آبادہیں وہاں 26 جنوری کا دن بلیک ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ ابتدا میں مغربی دنیا میں ہر جگہ کشمیری اپنے طور پر یوم سیاہ منایا کرتے تھے لیکن اب ,,کشمیر کونسل یور پ ،، تمام مغربی ممالک میں 26 جنوری کو یوم سیاہ منانے کا اہتمام کرتی ہے۔ بھارت نے جنوری 1950ء میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں 26جنوری کا دن یوم الحاق کے طور پر منانے کا اعلان کیا مگر کشمیریوں نے اسے یوم سیاہ قراردے کر بھارت ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔5اگست 2019ء کو مقبوضہ جموںو کشمیر کو بھارت میںضم کرنے کے بھارتی اقدام کے بعد وہاں ناجائز قابض بھارتی فوج نے بندوق کے زور پر انتہائی بدترین کرفیو کے دوران26جنوری 2020ء کو یوم جمہوریہ منانے کی جو کوششیں کیں کشمیریوں نے اپنی جان کے نذرانے دے کریہ کوششیں ناکام بنادیں ۔ مقبوضہ وادی میںہر طرف، ہر ضلع ، ہر شہر کی ہر گلی میں لاکھوں کی تعداد میں جدید ہلکے خود کارہتھیار وں سے لیس سفاک بھارتی فوجیوں کی موجودگی کے باوجود کشمیری نوجوان یوم سیاہ منانے اوربھارتی ناجائز قبضے کے خلاف احتجاج کیلئے باہر نکلے۔ ان پر کی گئی براہ ِ راست فائرنگ میں9بچوں سمیت 28کشمیری نوجوان شہید کر دیئے گئے اور زخمیوں کی تعداد 90 بتائی گئی ۔ انٹرنیٹ اورموبائل ٹیلی فون سروس بند ہونے کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں ایک ہی روز کشمیریوں کی شہادتوں کی خبریں باہر آئیں تو عرب نیوز نے اسے ’’یوم خون‘‘ لکھ کربھارتی جمہوریہ کاحقیقی چہرہ بے نقاب کردیا۔

سب کچھ عمران خان کو گیم سے آؤٹ کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے:محمود خان

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
خالد بیگ

خالد بیگ

خالد بیگ 

مشہور ٖخبریں
  • ”تھا منیر آغاز ہی سے راستہ اپنا غلط“

    Mar 29, 2023
  • وفاقی حکومت کے عجلت میں اٹھائے اقدامات

    Mar 30, 2023
  • بیساکھیوں کو اب یہ قبول نہیں 

    Mar 29, 2023
  • مہاتما گاندھی کا مجسمہ توڑ دیا گیا

    Mar 29, 2023 | 22:53
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ

    Mar 30, 2023 | 19:10
  • سب کچھ عمران خان کو گیم سے آؤٹ کرنے کیلئے کیا جا رہا ...

    Mar 30, 2023 | 17:28
  • عمران خان نااہلی کیس قابل سماعت ہے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ

    Mar 30, 2023 | 17:22
  • مقدمات کی تفتیش، جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو کل طلب کر ...

    Mar 30, 2023 | 17:15
  • بینچ سے فرق نہیں پڑتا، الیکشن آئین کے مطابق ہوں گے یا نہیں: ...

    Mar 30, 2023 | 16:58
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • وفاقی حکومت کے عجلت میں اٹھائے اقدامات

    Mar 30, 2023
  • المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ خدمت کا سفر!!!!

    Mar 30, 2023
  • پارلیمنٹ ہے، در و پدی نہیں 

    Mar 30, 2023
  • ”تھا منیر آغاز ہی سے راستہ اپنا غلط“

    Mar 29, 2023
  • بیساکھیوں کو اب یہ قبول نہیں 

    Mar 29, 2023
  • 1

    یورپی یونین سے پاکستان کے لیے اچھی خبر

  • 2

    ادارہ جاتی ٹکراﺅ کی نوبت نہ آنے دیں

  • 3

    پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات اور سپریم کورٹ کا فیصلہ

  • 4

    پی ٹی آئی سینیٹروں کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آمد 

  • 5

    حکومت کا سستا پٹرول منصوبہ  ناکام بنانے کی سازش

  • 1

    جمعرات ‘ 8 رمضان المبارک 1444ھ‘ 29 مارچ 2023ء

  • 2

    بدھ ‘ 7 رمضان المبارک 1444ھ‘ 29 مارچ 2023ء

  • 3

    منگل‘ 6 رمضان المبارک 1444ھ‘ 28 مارچ 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  •  ماسٹر جی کا دکھ

    Mar 30, 2023
  •  یو اے ای میں سفیر پاکستان سے ملاقات

    Mar 30, 2023
  •  انتخابات اور خودمختار الیکشن کمیشن

    Mar 30, 2023
  •  ہماری ناصیہ فرسائی اور آئی ایم ایف کی بے پروائی

    Mar 30, 2023
  • رمضان المبارک میں مصنوعی مہنگائی

    Mar 30, 2023
  • پاکستان کے مسائل ، یہ چند دن کی بات نہیں 

    Mar 30, 2023
  • جماعت اسلامی کا منشور

    Mar 30, 2023
  •  صوبائی اسمبلیاں کیوں توڑیں؟

    Mar 30, 2023
  •  ہر شخص کا گریبان دوسرے کے ہاتھ میں

    Mar 30, 2023
  • دہشت گردی اور سیاسی قیادت کی ذمہ داریاں

    Mar 29, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    آیت الکرسی کا مفہوم

  • 2

    رمضان اورمغفرت

  • 3

    برکاتِ رمضان

  • 1

    اتحاد ایمان نظم وضبط

  • 2

    اتحاد ایمان نظم وضبط

  • 3

    کوئٹہ میونسپلٹی کی استقبالیہ میں 15جون 1948ئ

  • 1

    ارمغان حجاز

  • 2

    ضرب کلیم

  • 3

    بالِ جبریل

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group