دبئی:پراپرٹی قیمتوں میں کمی‘ پاکستانیوں کے اربوں روپے ڈوبنے کا خطرہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)دبئی میں آئندہ دو سال تک پراپرٹی قیمتیں گرنے کی اطلاعات کے بعد پاکستانیوں کے اربوں ڈالر ڈوبنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے جہاں پاکستانیوں نے 11سو ارب کی جائیدادیں خرید رکھی ہیں۔ دوسری جانب کراچی میں پراپرٹی میں سرمایہ کاری کرنے والے بھی پریشان ہوگئے ہیں۔ میگاسٹی میں جائیداد کی قیمتوں میں مندی کا رجحان ہے جبکہ دبئی میں 2017ء میں جائیدادیں 5 سے 10فیصد گر گئیں۔ تجارتی ماہرین کے مطابق آئندہ سال بھی نرخوں کے بڑھنے کے بجائے گھٹنے کا امکان ہے۔ ماہرین نے کراچی اور دبئی کی پراپرٹی مارکیٹوں کو کمزور اور غیر مستحکم قرار دیدیا ہے۔
دبئی پراپرٹی