نارووال: تیز رفتار ویگن کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق
نارووال (نامہ نگار) تیز رفتار ویگن کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے‘ تفصیلات کے مطابق رنسیووال پھاٹک کے قریب نارووال سے نیو لاہور روڈ پر کھرل سٹاپ کے قریب دو افراد 42سالہ لیاقت علی ساکن بوبک مرالی اور 40سالہ سلامت علی جارہے تھے کہ سامنے سے آنے والی تیز رفتار ویگن سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں دونوں افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو دیسکیو1122نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں پر وقفے وقفے سے دونوں افراد جاں بحق ہوگئے۔ تھانہ صدر پولیس مصروف تفتیش ہے۔