پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے سلیم الرحمن حفاظتی ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار
سوات (نامہ نگار) سوات سے پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے سلیم الرحمان کو 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے پر حفاظتی ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کرلیا گیا، احاطہ عدالت سے گرفتارکرکے حوالات میں بند کردیا گیا ، سلیم الرحمان پر 9 مئی کے واقعات میں سکیورٹی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات اور لوگوں کو اُکسانے کا الزام ہے ۔ .9 مئی کے واقعات کے بعد سلیم الرحمان روپوش ہوگئے تھے، بعد میں انہوں نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر لی تھی۔