میرپورماتھیلو،5 بچوں کاباپ ریڑھ کی ہڈی کی بیماری میں مبتلا ،علاج کی اپیل
میرپور ماتھیلو (نامہ نگار ) سومرا کالونی میرپور ماتھیلو کا رہائشی نوجوان ریڑہ کی ہڈی کی بیماری کے سبب چار ماہ سے بستر علالت پر ، غربت کی وجہ سے گھر میں علاج کی سکت ہی نہ رہی ،مخیر حضرات سے مالی امداد کی اپیل ، تفصیلات کے مطابق میرپور ماتھیلو کی سومرا کالونی کا رہائشی ایک نوجوان اشتیاق احمد سومرو ریڑہ کی ہڈی کی بیماری کی وجہ سے چار ماہ سے بستر علالت پر ہے ،اور گھر میں فاقوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ہیں اس سلسلے میں اشتیاق احمد سومرو نے بتایا ہے کہ عرصہ پانچ سات سال قبل ٹریفک کے ایک حادثے میں معمولی زخمی ہوا تھا کچھ دنوں تک کمر میں درد رہتا تھا بعد میں وہ ٹھیک ہو گیا تھا اب چار ماہ سے درد اتنا شدید ہے کہ وہ چلنے پھرنے سے قاصر ہے اور رفع حاجت کے لئے واش روم تک نہیں جا سکتا ، اشتیاق احمد سومرو نے بتایا کہ میں شادی شدہ اور پانچ بچوں کا باپ ہوں زوزانہ محنت مزدوری کرکے کماتا اور کھاتا تھا اب روزگار بھی نہیں انہوں نے مخیر حضرات اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ میرا علاج کرایا جائے تاکہ میں پھر سے کام کاج کرنے اپنے گھرانے کی کفالت کرسکوں