سعودی عرب نے حجاج کرام کو چار چیزیں لانے سے روک دیا 

 ریاض(آئی این پی)سعودی عرب نے ہوائی سفر کے دوران ممنوعہ سامان لانے سے اجتناب برتنے کی ہدایت کردی۔ 4اشیاءممنوع ہیں ، ان چیزوں میں پلاسٹک کے تھیلے، پانی کی بوتلیں اور کھلا مواد، بے تربیت اور پیک نہ کیا گیا مواد اور کپڑے میں لپٹا ہوا سامان شامل ہے۔وزارت نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا مقدس سفر کرنے والے مسافروں کو طیارے میں چار چیزیں لانے سے روک دیا ہے،وزارت نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر ایک انفوگرافک میں 4اشیا کی نشاندہی کی ہے جو ہوائی جہاز میں سفر کرتے وقت ممنوع ہیں ، ان چیزوں میں پلاسٹک کے تھیلے، پانی کی بوتلیں اور کھلا مواد، بے تربیت اور پیک نہ کیا گیا مواد اور کپڑے میں لپٹا ہوا سامان شامل ہے۔

ای پیپر دی نیشن

 سکول میں پہلا دن ۔ دیدہ و دل

 ڈاکٹر ندا ایلی آج میری بیٹی کا سکول میں پہلا دن تھا ۔وہ ابھی بہت چھوٹی تھی ۔ مجھے سارا دن بہت پریشانی رہی ۔ پتہ نہیں اس نے ...