2 اشتہاری گرفتار، پناہ دینے پر مقدمات درج
فیروزوالا(نامہ نگار) شاہدرہ ، فیروزوالا اور مرید کے پولیس نے اشتہاری ملزموں کو پناہ دینے اور فرار کروانے کے الزام میں چھ افراد آصف اور عارف وغیرہ کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔ پولیس نے مفرور ملزموں کے موبائل فونزکا ڈیٹا حاصل کر لیا ہے علاوہ ازیں پولیس نے مختلف مقدمات میں ملوث مفرور بارہ اشتہاری افرادوں ، تنویر، ملک خالد، شہباز اور سلیم وغیرہ کو گرفتارکر لیا ہے۔