ترکی سے ملک بدر ہونے والا پاکستانی لاہور ایئرپورٹ پر گرفتار
لاہور (خبر نگار) علامہ اقبال ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے ترکش ایئرلائن کی پرواز 714 کے ذریعے استنبول سے آنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والا جہلم کا عثمان بیگ غیرقانونی طورپر ترکی گیا تھا جسے ایمرجنسی پاسپورٹ پر ترکی سے بے دخل کیا گیا۔ عثمان بیگ کے خلاف مقدمہ درج کرکے حالات منتقل کر دیا گیا۔