امریکہ نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام آباد میں امریکی امداد پر چلنے والی ریڈیو مشعال کی نشریات پر عائد کی جانے والی پابندی ہٹائی جائے۔ امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان نے ہیتھر نوئرٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ19 جنوری کو پاکستان کی وزرات داخلہ کی جانب سے ریڈیو فری یورپ /ریڈیو فری لیبرٹی کے ریڈیو مشعال پر لگائی جانے والی پابندی کے حکومتی فیصلے پر امریکہ کو تشویش ہے۔ ہم نے پاکستانی حکومت کو اپنی تشویش سے آگاہ کیا ہے اور ہم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے ریڈیو مشعال کو بند کرنے کا فیصلہ واپس لے۔خیال رہے پاکستان کی جانب سے ریڈیو مشعال کی نشریات پر پابندی ایسے وقت لگائی گئی ہے جب امریکہ اور پاکستان کے درمیان گشیدگی عروج پر ہے۔امریکہ نے پاکستان پر حقانی نیٹ ورک کے خلاف موثر کارروائی نہ کرنے کا الزام لگاتے رواں ماہ ہی پاکستان کو دی جانے والی تقریباً دو ارب ڈالر کی امداد روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے جواب میں پاکستان نے بھی تمام تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا۔ریڈیو مشعال کی انتظامیہ نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا تھاکہ ان کے صحافیوں کو بغیر خوف و خطر کام کرنے دیا جائے۔
عاشقانِ عمران خاں کی مایوسی کے عکاس ضمنی انتخابات کے نتائج
Apr 23, 2024