کوٹ اسلام: مچھلیوں کی آلائشوں سے گھی بنانے کا دھندہ‘ پولیس ’’حصہ ‘‘ لیکر خاموش
کوٹ اسلام(نامہ نگار)کوٹ اسلام کے نزدیک نکاسو کے ساتھ جہاں پر کثیر تعداد میں فش فارمز موجود ہیں وہاں پر مچھلیوں کی آلائشوں سے گھی بنانے کا دھندہ کافی عرصہ سے دھڑلے سے جاری ہے تیار کردہ مضرصحت گھی مارکیٹ میں سپلائی کیا جارہا ہے مگر کوئی ان کو پوچھنے والا نہیں ہے مضرصحت گھی کے استعمال سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیںپنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکام نے بھی آنکھیں بند کررکھی ہیں جوکہ اس محکمہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے دوسری طرف تھانہ حویلی کورنگا پولیس بھی مضرصحت گھی بنانے والوں کو مکمل تحفظ فراہم کررہی ہے یہ کارخانے تھانہ حویلی کورنگا سے چند میٹر کے فاصلہ پر واقع ہیںپانچ روز قبل تھانیدار ربنواز ودیگر اہلکاروںنے کارخانہ پرچھاپہ مارکر چار افراد ناصربھٹی،کالی بھٹی،شانی بھٹی،سعید بھٹی،مالا جوپو، اور تین نامعلوم اشخاص کو مچھلی کی آلائشوں سے گھی تیار کرتے ہوئے رنگے ہاتھوںگرفتار کرلیا تھا مگرتھانیدارنے ملزمان سے ساز باز ہوکرلوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کے خلاف کاروائی کی بجائے انہیں کچھ دیر بعد نذرانہ لیکر رہا کردیا ذرائع کے مطابق ملزمان کو اسی ہزار روپے لیکر چھوڑدیا گیا اعلی حکام نوٹس لیں۔