ملک میں رواں سال کی دوسری قومی انسدادِ پولیو مہم

اسلام آباد : ملک میں رواں سال کی دوسری قومی انسدادپولیومہم کا آغاز آج سے ہوگیا ہے، مہم کے دوران چارکروڑ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارتِ صحت کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کی دوسری قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا.مہم سات روز تک جاری رہے گی۔مہم کے دوران 4 کروڑ 45 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے.خیبر پختونخوا کے تینتس اضلاع کے علاوہ ملک بھر میں یہ مہم چلائی جائے گی۔کراچی سمیت سندھ میں ایک کروڑ ساٹھ لاکھ، پنجاب میں دو کروڑ تیس لاکھ، بلوچستان کے مختلف اضلاع میں چھبیس لاکھ پچپن ہزاراوراسلام آباد، آزادکشمیر اورگلگت بلتستان میں چودہ لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔تربیت یافتہ پولیو ورکرز کی ٹیمیں گھر، گھرجاکرپانچ سال تک کی عمر کے چارکروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی اور ساتھ ہی وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی۔نگراں وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے علاوہ دنیا بھر کے بچے پولیو سے محفوظ زندگی گزار رہے ہیں، پولیو کا مرض پاکستان کے لیے باعث تشویش ہے، دنیا بھر کے ممالک نے پولیو ویکسین کی بدولت پولیو کے مرض کو شکست دی۔

ای پیپر دی نیشن

 سکول میں پہلا دن ۔ دیدہ و دل

 ڈاکٹر ندا ایلی آج میری بیٹی کا سکول میں پہلا دن تھا ۔وہ ابھی بہت چھوٹی تھی ۔ مجھے سارا دن بہت پریشانی رہی ۔ پتہ نہیں اس نے ...