ایم این اے میاں طارق نے مسلم لیگ (ن) چھوڑ دی‘ خرم دستگیر کیخلاف الیکشن لڑنے کا اعلان
گوجرانوالہ‘ قلعہ دیدار سنگھ‘ لدھیوالا وڑائچ (نمائندہ خصوصی‘ حسیب پندھیر‘ نصر پندھیر) کارکنوں کی عزت کا سودا کسی صورت قبول نہیں،میرا حلقہ ختم کروا کر مٹھائیاں تقسیم کرنیوالے اب صفائیاں پیش کررہے ہیں،اگر اتنا دم ہے تو ہمیں ویلکم کرتے ہوئے مقابلہ کریں۔ خرم دستگیر کیخلاف ڈٹ کر الیکشن لڑوں گا،ساری عمر غلام دستگیر خاں نے شہر کو یرغمال بنائے رکھا،ناصر کھوکھرشہر میں درجنوں غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ سے لاکھوں روپے جگا وصول کرکے وزیر کے گھر پہنچاتا ہے،تاجربرادری ہمارا ساتھ دے انشاءاللہ بہت جلد بھتہ خور بھاگتے ہوئے نظر آئیں گے،ان خیالات کا اظہارایم این اے میاں طارق محمودنے ڈھکی،صفدرکالونی،یوسف پورہ میں ترقیاتی کاموں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرچوہدر ی خالد عظیم باٹھ،چوہدری وسیم باٹھ،چوہدری مظہراقبال گجر،رانا محمد غفارملک ثناءاللہ،سلیم مہر،حاجی شوکت باٹھ،چوہدری ساجد ریاض باٹھ،بابا ہدایت اللہ انصاری،حاجی اقبال وڑائچ،افضل ہنجرا،قلب سرور جٹ،خالد بھٹی،عباس بھٹی،شہزاد انصاری،چوہدری نعیم باٹھ نے بھی خطاب کیا۔ علاوہ ازیں لدھے والا وڑائچ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے میاں طارق نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ این اے 98 ختم ہونے سے ہماری سیاست ختم نہیں ہو سکتی۔ گوجرانوالہ کے گاڈ فادر کے خلاف الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مسلم لیگ (ن )نے ہماری وفاداری کی قدر نہیں کی اور این اے 98 کو ختم کر کے ہماری سیاست کو ختم کرنے والے گوجرانوالہ کے گاڈ فادر وزیر دفاع کے خلاف نئے حلقہ این اے81 سے الیکشن لڑ کر عبرتناک شکست سے دو چار کروں گا۔ ساتھیوں کے مشورے کے بغیر کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گے۔کنونشن میں مظہر گروپ کے چیئرمین سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد کی شرکت ۔ میاں نواز شریف کے لئے بہت قربانیاں دیں 2013ءمیں پی پی 97 کی سیٹ جیتی اور ایک نکمے شخص کو دے دی۔ تین گھروں کو تین وزارتیں دی گوجرنوالہ میں ہمارے لئے کوئی جگہ نہیں۔ جب مارشل لگی میرے تین سو ساتھیوں پر ایف آئی ہو ئی مگر نواز شریف کے چہیتے گھر سے نہیں تھے نکلے۔ دس سال کی پارٹی خدمت کے بدلے نواز لیگ مناسب جواب نہیں دے رہے ۔ حاکم گوجرنوالہ نے میرے حلقے کو چھ حصوں میں کاٹ دیا۔ ہماری عزت( ن) لیگ نے نہیں کی ہمیں کوئی سیاسی عہدہ نہیں دیا ۔ ایم پی اے توفیق بٹ سے سیاسی قد بڑا ہے پھر بھی اسے پی ایچ اے کا چیئرمین بنایا ۔ انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا سائن دیتے ہوئے کہا کے( ن) لیگ کا کارکنوں سے میچ پڑا۔ اس موقع پر میاں طارق کے بھائیوں سابق ارکان پنجاب اسمبلی میاں مظہرجاوید اور ڈاکٹر غلام محمد نے بھی مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کا اعلان کیا۔ دوسری طرف مرکزی راہنماءمسلم لیگ (ن) رانا افتخار احمد خاں نے ” نوائے وقت ، وقت نیوز “ سے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ میاں طارق محمو د کے پارٹی کو چھوڑنے سے مسلم لیگ (ن) کو کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔بلکہ اس حلقہ سے 2018ءکے الیکشن میں مسلم لیگ (ن)پہلے سے بہتر کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ این اے 98سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر منتخب ہو کر 10سال فنڈز کھانے والے حادثاتی منافق سیا ست دانوںسے مسلم لیگ (ن) کو کو ئی فرق نہیں پڑے گا ۔ مسلم لیگ(ن) سے بننے والے آج مسلم لیگ (ن) کو باتیں کر رہے ہیں ۔ 2018کے جنرل الیکشن حلقہ کے عوام ان غدار وں کی سیاست کو دفن کر دے گی۔
میاں طارق