وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی چیخ و پکار سے احتساب نہیں رکے گا ۔ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے سے متعلق یورپی یونین کے خدشات دور کر دیئے ہیں، 8 نئے طیارے پی آئی اے میں شامل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی چیخ و پکار سے احتساب نہیں رکے گا، پی ڈی ایم بارگیننگ کے لیے پریشر بڑھا رہی ہے، اپوزیشن نیب قوانین میں ترمیم چاہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے اکثر لوگ استعفیٰ نہیں دیں گے، مسلم لیگ (ن) کے اندر ایک گروپ بھی استعفیٰ نہیں دے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ سے بچنے کے لیے شو آف ہینڈ چاہتے ہیں۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024