کراچی میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار عبدالرحمن کی گاڑی پر کریکرپھینک دیا گیا ادھر بلوچستان کے علاقے مچھ میں جے یو آئی کے امیدوارپر حملے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے.
لانڈھی مظفرآباد کالونی میں این اے دو سوپچپن سے اے این پی کے امیدوار عبدالرحمن اپنی گاڑی میں کہیں جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر حملہ کردیا اے این پی کے ترجمان کے مطابق ان کے امیدوار عبدالرحمن اس حملے میں محفوظ رہے تاہم ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی دوسری جانب بلوچستان کے علاقے مچھ میں جے یو آئی کے امیدوارعاشق سوانی پر حملے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی کے قریب دھماکہ کیا اور فائرنگ بھی کی گئی زخمیوں کو قیریبی اسپتال منتقل کردیا.