تحصیل فیروزوالا میں فلڈ ریلیف کیمپ لگا دئیے گئے
فیروزوالا (نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر متوقع سیلاب کے پیش نظر معیار فلڈ ریلیف کیمپ تحصیل فیروزوالا بھر میں لگا دئیے گئے۔ بارشوں، برساتی نالوں میں پانی کی صورت حال کے بارے میں آگاہ کریں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالا رانا محمد شکیل اسلم نے دیگر عملے کے ہمراہ مختلف فلڈ ریلیف کیمپ کے دورہ کے دوران میڈیا کو صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ مال، دیگر سرکاری محکموں کے تمام اہلکار کیمپوں میں موجود رہیں گے۔ انہوں نے برساتی نالہ ڈیک اور نالہ بھیڈ کے علاوہ نہروں کا بھی دورہ کیا۔ انتظامات کا جائزہ لیا۔