چینی وزیر اعظم کا علم و ہنر سے آراستہ جدید مزدوروں کی کھیپ تیار کرنے پر زور
بیجنگ (کامرس ڈیسک ) چینی وزیر اعظم لی کی چیا نگ نے علم و ہنر سے آراستہ جدید مزدوروں کی کھیپ تیار کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشکلات میں پھنسے کارخانوں کے مزدوروں کے لیے کام کی تبدیلی اور غریب آبادی کی مخصوص روز گاروں کے لئے تربیت کے اقدامات کیے جانے چاہیے۔ چائنہ ریڈیو انترنیشنل کے مطابق پیشہ ورانہ مہارت کو بلند کرنے کیلیے ویڈیو اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا ۔ چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے اس حوالے سے اہم ہدایات دیں ۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی صلاحیت کو بلند کرنے ، روز گار کے ڈھانچہ جاتی تنازعات سے نمٹنے اور روز گاروں کے مواقع میں اضافے کے لیے وسیع پیمانے پر مزدوروں کی پیشہ ورانہ تربیت کی جانی چاہیئے ۔ جو چین کی معیشت کی اعلی معیاری ترقی کیلئے کلیدی اہمیت کی حامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشکلات میں پھنسے کارخانوں کے مزدوروں کے لیے کام کی تبدیلی اور غریب آبادی کی مخصوص روز گاروں کے لئے تربیت کے اقدامات کیے جانے چاہیے۔ علاوہ ازیں پر خطر روز گاروں سے منسلک افراد کو جانی و مالی حفاظت کے باریمیں بھی تربیت دی جا نی چاہیئے ۔ اس طرح علم سے آراستہ ہنر مند اور جدید محنت کشوں کو تیار کیا جائے گا جو چین کی معیشت کی پائیدار ترقی اور روز گار کے استحکام کیلیے مزید خدمات سرانجام دیں گے ۔