’’اسرائیلی جارحیت اور عالم اسلام کا کردار‘‘ کے موضوع پر نظریہ پاکستان ٹرسٹ میں فکری نشست آج ہوگی
لاہور(خصوصی رپورٹر)نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان،شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں آج جمعہ 25جولائی کو ساڑھے دس بجے صبح ایک فکری نشست بعنوان’’اسرائیلی جارحیت اور عالم اسلام کا کردار‘‘ ہو گی جس سے پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، کرنل(ر)عبدالرزاق بگتی اور بریگیڈیئر(ر) فاروق حمید خان خطاب کریں گے۔ نشست کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا گیا۔