پی ٹی آئی والے استعفیٰ دے کر خجل خوار ہورہے ہیں، رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والے خود ہی استعفیٰ دے کر خجل خوار ہورہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان چاہتا ہے کہ اس کا اقتدار ہے تو سب ٹھیک ورنہ پاکستان پر ایٹم بم بھی گرنا چاہیے اور اسے تقسیم بھی ہونا چاہیے۔لندن میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے استعفے دینے کے بعد اب کہتے ہیں قبول نہ کیے جائیں، پوچھتا ہوں پہلے دیے کیوں تھے؟انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے جس اسمبلی پر لعنت بھیج کر گئے تھے، اب اُسی میں آنا چاہتے ہیں، بڑی شرم کی بات ہے۔

ای پیپر دی نیشن

 سکول میں پہلا دن ۔ دیدہ و دل

 ڈاکٹر ندا ایلی آج میری بیٹی کا سکول میں پہلا دن تھا ۔وہ ابھی بہت چھوٹی تھی ۔ مجھے سارا دن بہت پریشانی رہی ۔ پتہ نہیں اس نے ...