ایک تصویر ایک کہانی
مال روڈ پر ایک کونے میں یہ خصوصی اجلاس کسی یونین یا اسمبلی کا نہیں ہو رہا ہے بلکہ یہ مہر چوک میں کھڑی بھیک مانگنے والی خواتین کا ہے یہ خواتین کون ہیں ان کے بچے بھی ہیں ان کے خاوند کون ہیں یہ کہاں سے آتی ہیں کیا حکومت بھیک مانگنے والوں کا مافیا حکومت سے زیادہ طاقتور ہے ہر چوک میں بھیک مانگنے پر پولیس کئی بار پکڑ کرنے جاتی ہے مگر دوسرے دن پھر وہی کاروبار کیا یہ پاکستانی نہیں اگر ہیں تو ان کو پوچھنے والا کوئی نہیں کہ یہ بچوں کو سکول بھیجنے کی بجائے بھیک مانگنے پر لگا دیتے ہیں چائیلڈ لیبر بیورو اور دوسرے حکومتی ادارے کیا کر رہے ہیں مافیا دن بدن کم ہونے کی بجائے بڑھتا جا رہا ہے پاکستان کے کسی مین روڈ مین سڑک اور چوک میں کھڑے نظر آتے ہیں ۔ یہ لوگ مہنگائی کا رونا روتے ہیں۔ بھیک نہ مانگیں تو کیا کریں ۔ (فوٹو : اعجاز لاہوری)