رینجرز نے کراچی کے علاقے جہانگیر روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 4 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا ہے.دوسری جانب پولیس نے سولجر بازار اور حیدری سے دو اسٹریٹ کرمنلز کو پکڑ لیا ہے ۔رینجرز کے مطابق رات گئے جہانگیر روڈ پر ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران 4 ملزمان کو گرفتارکیا گیا.گرفتار ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاند ہی پر کی گئی .گرفتار ملزمان قتل اور اقدام قتل کی وارداتوں میں ملوث ہیں، جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت تیمور شیر محمد کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے بغیر لائسنس پستول اور موٹر سائیکل برآمد کی جبکہ حیدری مارکیٹ پولیس نے بھی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کرلیا.ایس پی گلبرگ بشیر احمد بروہی کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ،موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کیا گیا۔
ایرانی صدر کا دورہ، واشنگٹن کے لیے دو ٹوک پیغام؟
Apr 24, 2024