طالبان حکومت کے دوران افغانستان میں منشیات کی کاشت صفر تھی: سپریم کورٹ
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ کے سنیئر جج جسٹس دوست محمد نے منشےات کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں طالبان حکومت کے دوران منشیات (پوست) کی کاشت صفر فیصد تھی، نائن الیون کے بعد افغانستان میں منشیات کی کاشت میں 11فیصد اضافہ ہوا ہے، عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں سزا کم کرنے کی ملزم محمد افضل کی درخواست منظور کرلی ۔ جسٹس دوست محمد نے مزید کہا کہ اس وقت دنیا کی مجموعی منشیات کی78فیصد کاشت افغانستان میں ہوتی ہے۔ یہ ہم اپنی طرف سے نہیں بلکہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کہتی ہے۔
سپریم کورٹ/طالبان حکومت