اپوزیشن لیڈر علی اعوان کی قیادت میں تحریک انصاف کے چیئرمینز کی میئر انصر عزیز سے ملاقات
اسلام آباد ( وقائع نگار) مےٹرو پولےٹےن کارپورےشن اسلام آباد ( اےم سی آئی ) مےں اپوزیشن لیڈر علی اعوان کی قیادت میں تحریک انصاف کے منتخب چئیر مینز نے مئیر اسلام آباد شیخ عنصر سے ملاقات کی اور دیہات میں یوٹیلٹی بل کی تنصیب پر سی-ڈی-اے سے اےن او سی کی شرط کو ختم کرنے کا کہا جس پر مئیر کے قانونی پیچیدگیوں کا ذکر کرنے پر علی اعوان نے کہا کہ چند دن میں تحریک انصاف کے وکلاءسے مشاورت کے بعد اس پر مربوط اور عوام دوست طریقہ کار کا پروپوزل دینگے۔نیز یونین کونسل کے سیکٹریز کی تعیناتی پر بات ھوئی جس پر مئیر اسلا م آباد نے اگلے کچھ دنوں میں سیکٹری کی تعیناتی سے متعلقہ مسائیل کو حل کرنے اور سیکٹریوں کی تعیناتی کی یقین دہانی دلائی۔