سی پیک خطے کیلئے گیم چینجز ہے: نیول چیف، چینی وزیر دفاع
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چین کا دورہ کیا۔نیول چیف نے چینی بحریہ کی ستر سالہ تقریبات میں شرکت کی۔دورے کے دوران ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چینی وزیر دفاع وے فنگ سے بھی ملاقات کی،چینی وزیر دفاع سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،نیول چیف نے کثیرالملکی بحری مشق امن 19میں چین کی شرکت پر چینی وزیردفاع کاشکریہ ادا کیا، اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،نیول چیف اورچینی وزیر دفاع وے فنگ نے سی پیک کو خطے کیلئے گیم چینجر قرار دیا۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کایہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعلقات میں استحکام کا باعث ہوگا۔