وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ امریکہ کے چوتھے روز آج جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے اور نیوزی لینڈ کی وزیراعظم ، مصری اور ایتھوپین صدر سے ملاقاتوں کے علاوہ وزیراعظم اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ظہرانے میں شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے،اس کے علاوہ عمران خان مصر کے صدر عبدالفتح السسی، ایتھوپیا کے صدراور نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن سے بھی ملاقات کریں گے