اسلام آباد کی حدود کے تعین میں مختلف اداروں کے عدم تعاون کا سامنا
اسلام آباد(وقائع نگار) وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) کو اسلام آباد کی حدود کے تعین کے لیے سروے کروانے میں راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سمیت دیگر اداروں کی مزاحمت کا سامناہے ذرائع کے مطابق سی ڈی اے کو اسلام آباد کی حدود کے تعین میں مختلف اداروں کے عدم تعاون کا سامنا ہے ادارے نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر سروے جنرل آف پاکستان سے اسلام آباد کی حدبندی کروانے کا کام شروع کیا تھا اس وقت اسلام آباد کی حدود کے تعین کا 90فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جس میں سی ڈی اے کی کئی ہزار کینال اراضی پر قبضے کا انکشاف ہواہے اس وقت سی ڈی اے کو سیکٹرآئی بارہ کے ساتھ واقع راولپنڈی کی حدود کے تعین میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ مارگلہ ہلز کے ساتھ راولپنڈی کی حدود کا تعین بھی ہونا ابھی باقی ہے ۔