برطانوی عدالت سے اسحاق ڈار پر لگے الزامات جھوٹے ثابت ہو ئے ،زبیر گل
اسلام آباد(خبر نگار)برطانوی عدالت سے اسحاق ڈار پر لگے الزامات کا جھوٹ اور من گھڑت ثابت ہونا مسلم لیگ ن کے موقف کی فتح ہے وقت ثابت کررہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کو سیاسی انتقام کی بھینٹ چڑھایا گیا اسحاق ڈار کو برطانوی عدالت نے سچا ثابت کر دیا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل نائب صدر زکی جاوید اور سیکرٹری اطلاعات اقبال سندھو نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ن لیگی عہدیداران کا کہنا تھا کہ مخالفین نے میڈیا کے زریعے ہمارے قائدین کی کردار کشی کی جھوٹے الزامات سے نہ صرف عوام کو گمراہ کیا گیا بلکے سیاسی فائدہ بھی حاصل کرنے کی ناکام کوشش کی گئی عدالتوں سے فتح پر اسحاق ڈار مبارکباد کے مستحق ہیں، مستقبل مسلم لیگ ن میاں نواز شریف اور انکی ٹیم کا ہے صرف ن لیگی قیادت ہی ملکی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت کی حامل ہے گمراہ کن جھوٹے من گھڑت پراپیگنڈے سے مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا۔