وزیر اعظم شہباز شریف سے نوٹس لینے کی اپیل

مکرمی:۔ گزشتہ کئی برسوں سے ہمارے ملک  میں بیروزگاری  بہت بڑا مسائلہ بنا ہوا ہے جودن بدن بڑھتا ہی جا رہا ہے اس وجہ سے نوجوان پڑھی لکھی نسل پریشانی اور تکلیف دہ حالت میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے۔ یہ شریف النفس پڑھے لکھے نوجوان اعلی تعلیم کے اعتبار سے کہیں کم درجہ یا گریڈ میں مختلف اداروں مثلا پاکستان ریلوے، واپڈا، محکمہ زراعت، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ودیگر سرکاری محکموں میں عارضی/ کنٹریکٹ پر ملازمین کر رہے ہیں۔ ان عارضی/ کنٹریکٹ ملازمین کو کوئی دوسری مراعات یعنی اگلے گریڈ میں ترقی اور سرکاری رہائش گاہ وغیرہ نہیں دی جاتیں جو کہ مستقل ملازمین کو مل جاتی ہیں اور یہ کنٹریکٹ/ عارضی ملازمین آٹھ سال سے اسی گریڈ میں ہی کام کر رہے ہیں جس گریڈ میں انہیں ملازمت پر رکھا گیا تھا۔ اس وجہ سے یہ افراد ذہنی دبائو کا شکار اور پریشانی میں مبتلا رہتے ہیں۔ ایسے تمام ملازمین جو پانچ سال یا زیادہ عرصہ سے اپنے تعلیم معیار سے کم درجہ یا گریڈ میں عارضی/ کنٹریکٹ پر ملازمت کر رہے ہیں انکے ساتھ خصوصی ہمدردی فرماتے ہوئے یہ کام کر دیں ( 1 (جس تاریخ سے انہوں نے کنٹریکٹ/ عارضی ملازمت شروع کی تھی اسی تاریخ سے انہیں ملازمت پر مستقل کر دیا جائے۔2۔ انہیں انکے تعلیمی معیار کے مطابق گریڈ میں ترقی دے دی جائے3 ان کی تنخواہ و مراعات انکے تعلیمی گریڈ کے برابر کر دی جائیں۔  ان مراعات کے ملنے پر یہ ملازمین آپکو دعائیں دیتے ہوئے ذہنی سکون کے ساتھ اپنی ڈیوٹی محنت سے سر انجام دے سکیں گے۔
)محمد سرور واہ کینٹ 0333-5262231 )

ای پیپر دی نیشن

 سکول میں پہلا دن ۔ دیدہ و دل

 ڈاکٹر ندا ایلی آج میری بیٹی کا سکول میں پہلا دن تھا ۔وہ ابھی بہت چھوٹی تھی ۔ مجھے سارا دن بہت پریشانی رہی ۔ پتہ نہیں اس نے ...