گوجرانوالہ محکمہ تعلیم کی درخواستوں پر 39کروڑ37لاکھ کے فنڈزجاری
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پنجاب حکومت نے محکمہ تعلیم میں انکیشمنٹ لیو ،اور پنشن کے بقایاجات سمیت دیگر 12 سو سے زائد درخواستوں پر ادائیگی کے لیئے 39کروڑ 37 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے اساتذہ اور کلریکل سٹاف کو جلد ادائیگی کے لیئے ہدایات جاری کردی گئیںتفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ محکمہ تعلیم میں ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کے انکیشمنٹ لیو،دوران سروس وفات پانے والے، پنشن اور دیگر بقایاجات کی مد میں 12 سو سے زائد درخواستوں پر ادائیگی مبینہ طور پر عرصہ دراز سے التوا کا شکار تھی اور کرونا وائرس کی وجہ سے بھی ادائیگی میں تاخیر ہو رہی تھی جسکی وجہ سے اساتذہ اور دیگر ملازمین میں بے چینی پائی جارہی تھی اب حکومت نے 2017 تا 2020 کے دوران جمع کروائی جانے والی پرائمری ، ایلیمنٹری ، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولز کے میل اور فیمیل اساتذہ اور ملازمین کی درخواستوں پر ادائیگی کے لیئے 39 کروڑ 37 لاکھ کے فنڈز جاری کردیئے ہیںجو رواں ماہ ہی درخواست گزاروں کے اکائونٹس میں ٹرانسفر کردیئے جائیں گے اس سلسلہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس سہیل اکرام نے بتایا ہے کہ 8 اگست 2020 سے 11 اکتوبر 2020 تک جمع ہونی والی درخواستوں پر ادائیگی کردی گئی ہے باقی درخواستوں پر بھی ادائیگی رواں ماہ کے دوران ہوجائے گی ان کا کہنا تھا کہ رقوم اساتذہ اور ملازمین کے ذاتی اکائونٹس میں ٹرانسفر کی جائیں گی۔