ملک میں جمہوریت پیپلزپارٹی نہیں آزاد عدلیہ کے باعث قائم ہے: میاں آصف
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ہم خیال) کے رہنما میاں آصف نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت پیپلزپارٹی کی وجہ سے نہیں عدلیہ کی آزادی اور خودمختاری کی وجہ سے قائم ہے، حکمرانوں نے مفاہمت کی آڑ میں لوٹ مار کے ریکارڈ قائم کئے ہیں اور اب آنے والا وقت ان سے پائی پائی وصول کرے گا، آئندہ انتخابات میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہئے، حکومت ہر صورت رواں سال نگران حکومت کا اعلان کرے، حکومتی اور ان کی اتحادی جماعتوں کا کوئی مستقبل نہیں، عوام اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں۔ شام نگر چوبرجی میں پارٹی رہنما ملک قیوم کی جانب سے دیئے جانے والے ظہرانے کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔