کراچی: کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی اڑان نہ تھم سکی اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید ایک روپے مہنگا ہوگیا۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے مہنگا ہوکر 309 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
گذشتہ روزاوپن مارکیٹ میں ڈالر 308 روپے پر بند ہوا تھا۔انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں دو پیسے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 13 پیسے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 15 پیسے پر بند ہوا تھا۔