سعودی عرب کا تین ارب ڈالرز کی واپسی کے بارے اہم اعلان
سعودی عرب نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالرز واپسی کی مہلت بڑھانے کا عندیہ دیا ہے۔سعودی وزیرخزانہ محمد الجدان نے ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائن پربرطانوی خبرایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کو 3 ارب ڈالرز واپسی کی مہلت بڑھانے کیلئے کام حتمی مراحل میں ہے۔کہا پاکستان سعودی عرب کا اہم اتحادی ہے، اس کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی تقریب سے خطاب میں انکشاف کیا تھا کہ ایک دوست ملک نے پاکستان کے قرض واپسی کی مدت آگے بڑھادی ہے۔انہوں نے کہا تھاکہ دوست ملک کا نام نہیں بتاؤں گا لیکن اس نے قرض رول اوورکرنے کی پیشکش خود کی، میں نے دوست ملک کاشکریہ ادا کیا، شرم آرہی تھی کہ کس منہ سے پہلی گفتگو میں کہیں کہ کشکول لےآئے، کب تک کشکول پر زندہ رہیں گے؟ 75 سال گزر گئے ہیں۔