پریڈ: حیدر ٹینک توجہ کا مرکز بنا رہا
اسلام آباد (نیٹ نیوز) یوم پاکستان کے موقع پر پریڈ میں ملک میں تیار کیے گئے دشمن پر ہیبت طاری کرنے والے ہتھیاروں کی نمائش کی گئی۔ پاک فوج میں شامل کیا جانے والا حیدر ٹینک توجہ کا مرکز بنا رہا۔ حیدر ٹینک چین کے اشتراک سے مقامی سطح پر تیار کیا گیا ہے۔