لبنان: صحافیوں اور سفارتکاروں کا بیروت ہوائی اڈے کا خصوصی دورہ

لبنان نے صحافیوں اور سفارتکاروں کے لیے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے دورے کا اہتمام کیا گیا۔ پیر کے روز ہونے والا یہ دورہ برطانوری اخبار 'دی ٹیلی گراف' کی شائع کردہ رپورٹ کے ایک دن بعد طے ہوا۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ حزب اللہ اسلحہ ذخیرہ کر رہی ہے۔لبنان کے وزیر ٹرانسپورٹ علی حمیح نے صحافیوں اور سفارتکاروں کو رفیق حریری بین الاقوامی ہوائے اڈے کے دورے کے لیے مدعو کیا تھا۔ 'دی ٹیلی گراف' کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ حزب اللہ ہوائی اڈے میں میزائلوں اور راکٹوں کو ذخیرہ کر رہا ہے۔ اس کی تردید کے سلسلے میں ہی اس خصوسی دورے کا اہتمام کیا ہے۔مقامی میڈیا کی بنائی گئی فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لبنان کے وزیر ٹرانسپورٹ علی حمیح، وزیر خارجہ عبداللہ بوہبیب اور وزیر اطلاعات زیاد ماکاری سفیروں اور صحافیوں کو ہوائی اڈے کا دورہ کرا رہے ہیں۔ دورے کی فوٹیج میں کارگو اور کسٹم کی عمارتوں کو بطور خاص دکھایا گیا ہے۔ماکری نے کہا 'حزب اللہ کے لیے ایسی جگہوں پر میزائلوں کو رکھنا ممکن نہیں ہے۔ یہ ایسی جگہ ہے جہاں سفیر دورہ کرتے ہیں۔'

ای پیپر دی نیشن