پی ٹی آئی نے الیکشن رکوانے کی کوشش کی،عمران خان الیکشن کمیشن پر اثرانداز ہوئے،چیف جسٹس

 سپریم کورٹ آف پاکستان میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ پی ٹی آئی نے الیکشن رکوانے کی کوشش کی، عمران خان الیکشن کمیشن پر اثرانداز ہوئے۔جسٹس منصور علی شاہ  نے ریمارکس دیئے کہ یہ تو ماننے والی بات ہے کہ پی ٹی آئی نے انتخابات میں بہت غلط فیصلے کیے،پی ٹی آئی نے اپنی غلطیوں کو بار بار دہرایا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 13رکنی فل کورٹ نے سماعت کی، عدالت عظمیٰ میں سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی کی جانب سے دلائل دیئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن