مذہبی منافرت کے مقدمے میں ملزم کا9 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی (جنرل رپورٹر) انسداد دہشت گردی راولپنڈی ڈویژن کی خصوصی عدالت کے جج حامد حسین نے مذہبی منافرت کے مقدمے میں ملزم کا9 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ملزم کاشان الحق کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی نے رواں سال مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا تھا،اور ملزم کو فاضل عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔