آئی ایس پی آر کے مطابق الیکشن ڈیوٹی کیلئے پولنگ سٹیشنز پر پاک فوج کے جوانوں کی تعیناتی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے ، پولنگ سٹیشنز پر پاک فوج کی تعیناتی کامقصدشفاف انتخابات میں تعاون کرناہے، قانون نافذکرنے والے داروں اور مقامی انتظامیہ میں روابط ہیں، پاک فوج کے جوانوں کی تعیناتی کا عمل انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے سے چند گھنٹے پہلے مکمل کیا گیا ، آج پاک فوج کی زیر نگرانی انتخابی سامان پولنگ سٹیشنز پر پہنچادیا جائے گا. واضح رہے کہ 18 جولائی سے پاک فوج کی زیر نگرانی بیلٹ پیپرز ، مہریں، سیلیں اوربیلٹ باکسز ریٹرننگ افسران کے دفاتر پہنچانے کا عمل شروع کیا گیا تھا ، پولنگ سٹیشنز پرانتخابی سامان ریٹرننگ افسرکے دفتر سے منتقل کرکے پریزائڈنگ افسر کے حوالے کیا جائے گا، 25 جولائی کو پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں الیکشن کا سامان ڈی سیل کرکے پولنگ کا عمل شروع کیا جائے گا ۔
عاشقانِ عمران خاں کی مایوسی کے عکاس ضمنی انتخابات کے نتائج
Apr 23, 2024