ترقیاتی کام تیز رفتاری سے مکمل ہو رہے ہیں:چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ
لاہور(کامرس رپورٹر)چیئرمین پلاننگ اینڈ ویلپمنٹ بورڈ پنجاب شیخ حامد یعقوب کی زیر صدارت پنجاب میں بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے جاری منصوبوں کا جائزہ اجلاس پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ میں منعقد ہوا۔ ایشین ڈویلپمنٹ بنک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر ایگزائنو ینگ جبکہ ورلڈ بنک کی جانب سے ریجنل ڈائریکٹر ساؤتھ ایشیا برائے پائیدار ترقیاتی مقاصد اور کنٹری ہیڈ الانگو پیچو کی قیادت میں آنے والے وفود نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد پنجاب میں ایشین ڈویلپمنٹ بنک اور ورلڈ بنک کے اشتراک سے جاری اور آئندہ منصوبہ جات میں پیش رفت کا جائزہ تھا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ شیخ حامد یعقوب نے ایشین ڈویلپمنٹ بنک اور ورلڈ بنک کے نمائندگان کو بتایا کہ پنجاب میں ترقیاتی کام پوری تیز رفتاری کے ساتھ آ گے بڑھ رہے ہیں۔ منصوبہ جات کی بروقت تکمیل کے لیے تمام شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ عام آدمی کو بہتر معیار زندگی کی فراہمی اور سروس ڈیلیوری میں بہتری کے لیے مشاورت کا عمل جاری ہے۔