آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین چوتھا ون ڈے26 جنوری کو کھیلا جائیگا
ایڈیلیڈ(آئی این پی)عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ 26 جنوری کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائیگا۔ انگلینڈ کو آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں کینگروز کو 5 وکٹوں سے شکست دی، دوسرے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دی۔