منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار ‘ چرس برآ مد
گگو منڈی( نامہ نگار) پولیس کو اطلاع ملی کہ بد نام منشیات فروش اویس عرف اویسی سکنہ 299۔ای۔ بی نواحی اڈا 257۔ای۔ بی سٹاپ پر کھڑا چرس فروخت کر رہا ہے جس پر اے۔ ایس ۔آ ئی پولیس جاوید اختر نے نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر اسے گرفتار کر لیا ۔ملزم کی تلاشی پر اس کے قبضہ سے 350گرام چرس برآ مد ہوئی ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو حوالات میں بند کر دیا ۔