خانپور : قبرستان کی اراضی پر قبضہ کیخلاف اہل علاقہ سراپا احتجاج
خان پور (نیوز رپورٹر) خان پور کے نواحی علاقہ موضع نور واہ چک 28 میں بااثر قبضہ مافیا نے قبرستان کی اراضی پر قبضہ کر کے تعمیرات کر لیں مقامی رہائشی رئیس عبدالحمید نے میڈیا کو بتایا کہ چک 28 میں قبرستان کے لیے وقف 13 ایکڑ اراضی موجود ہے جس پر یاسین پٹھان ، اکمالو پٹھان ، مقبول پٹھان نے قبضہ کر کے اپنے گھر تعمیر کر لیے ہیں اور جانور باندھ لیے ہیں ۔