دھماکہ خیز مواد برآمدگی کیس ، ملزم غضنفر ندیم پر فرد جرم عائد، ملزم کا صحت جرم سے انکار
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت نمبر1کے جج اصغر خان نے ایک ملزم پر فرد جرم عائد کر دی جبکہ دیگرمقدمات میں گواہان کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت ملتوی کردی عدالت نے دھماکہ خیز مواد برآمدگی کیس میں ملزم غضنفر ندیم پر فرد جرم عائد کر دی جس نے صحت جرم سے انکار کر دیا عدالت نے استغاثہ کی شہادت طلب کرتے ہوئے 2مارچ کیلئے نوٹس جاری کر دیے اسی طرح ملزم عرفان کے خلاف بارود کیس میں 3 گواہان کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت2 مارچ جبکہ ملزم غلام قاسم کے خلاف1 گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 2 مارچ تک ملتوی کردی ۔