’’ ویمن آن ویلز ‘‘ کی عوامی سطح پر غیرمعمولی پذیرائی
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر خواتین کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے حکومت پنجاب کی طرف سے شروع کی گئی ’’ ویمن آن ویلز ‘‘ کی عوامی سطح پر غیر معمولی پذیرائی کی جا رہی ہے - اس سکیم کے تحت حکومت پنجاب کی مالی اعانت سے طالبات اور ورکنگ ویمنزکی سفری خودکفالت کے لئے موٹر بائیکس فراہم کئے جا رہے ہیں - اس مقصد کے لئے بنک آف پنجاب کی برانچوں میں درخواست فارم وصول کئے جا رہے ہیں جن کے تحت خواتین آسان اقساط پر موٹر بائیکس حاصل کر سکیں گی ۔