پینتھر ٹائرز اور ٹوٹل پارکوپاکستان لمیٹڈکے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط
لاہور(پ ر ) ٹائر مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں معروف نام پینتھر ٹائرز لمیٹڈ نے 21فروری2018کو لاہور کے نشاط ہوٹل میں سرفہرست لیوبریکنٹ برانڈ ٹوٹل پارکو پاکستان لمیٹڈ کےساتھ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کےے جس کا مقصد موٹر بائیکس، ٹریکٹر اور ہیوی ڈیوٹی وہیکلز کیلئے متعارف کروائے گئے پینتھر پاور انجن آئل کیلئے معیاری لیوبریکنٹس کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔اس موقع پر جناب اولیورصابری(Olivier Sabrié)(چیف ایگزیکٹیو آفیسر ٹوٹل پارکو)، جناب میاں افتخار احمد (مینیجنگ ڈائریکٹر پینتھر ٹائرز لمیٹڈ) اور دونوں کمپنیز کے سینئر عہدیداران بھی موجود تھے ۔