چیلنج کپ‘آرمی نے گوادر پورٹ کو صفر گول سے مات دی
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) کراچی کے 2 وینیوز پر جاری پی ایف ایف چیلنج کپ میں2 میچز کھیلے گئے۔ کے پی ٹی اسٹیڈیم میں آرمی نے ایک مشکل مقابلے کے بعد کمزور ٹیم گوادر پورٹ کو صفر ایک گول سے شکست دی۔ اس سنسنی خیز مقابلے میں نوزائیدہ ٹیم گوادر پورٹ نے تجربہ کار آرمی کو پریشان کیا۔ مقابلے کا واحد اور فیصلہ کن گول آرمی کی جانب سے نثار نے 84 ویں منٹ پر بنایا۔ ملیر کے آل برادرز فٹبال گرائونڈ پر کھیلے گئے گروپ سی میں کمزور ٹیم پاکستان پولیس نے ایئرفورس کے خلاف میچ2,2 گول سے برابر کرکے ا یک قیمتی پوائنٹس حاصل کیا۔ ہاف ٹائم تک ایئرفورس کو2-0 گول سے برتری حاصل تھی۔ یہ گول علی رضا23 منٹ اور مقصود خان نے 27 منٹ پر کئے۔ دوسرے ہاف میں پولیس نے فائٹ بیک کرتے ہوئے مقابلہ برابر کردیا۔ پولیس کی جانب سے عامر شاہ نے 74 ویں اور شیر حسن نے 77 ویں منٹ پر گول کئے اور اپنی ٹیم کو یقینی شکست سے بچایا۔ منگل24 اپریل کو کے پی ٹی اسٹیڈیم میں کے الیکٹرک کا سامنا سوئی نادرن گیس سے اور آل برادرز گرائونڈ ملیر پر کے آر ایل کا مقابلہ سندھ گورنمنٹ پریس سے ہوگا۔