صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پروٹوکول کے خلاف احتجاج کرنے والے شہری پر پولیس کی جانب سے دائر مقدمے کو مضحکہ خیر قرار دے دیا اور کہا ہے کہ جب لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے تو پھر وہ ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔گزشتہ رات صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پروٹوکول توڑنے، کار سرکار میں مداخلت اور شہریوں کو غلط کام پر اکسانے والے ایک شہری کے خلاف شارع فیصل تھانے میں شارع فیصل ٹریفک سیکشن کے ایس او سب انسپکٹر محمد سلیم کی جانب سے درج ایف آئی آر نمبر 488/18 میں دفعات 186 اور 353 ت پ عائد کی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کے قافلے کو گزارنے کے لئے گزشتہ رات 9 بجے شارع فیصل پر کار ساز کے قریب ٹریفک بند کی گئی تھی اس دوران نامعلوم شخص روکی گئی ٹریفک میں اپنی گاڑی کھڑی کر کے سب سے آگے نکل آیا اور ٹریفک روکنے والے پولیس اہلکاروں سے الجھ پڑا تھا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی اب اس معاملے پر سامنے آگئے ہیں اور انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ٹریفک روکے جانے پر احتجاج کرنے والوں کیخلاف ایف آئی آرمضحکہ خیزہے،جب عوام کو مشکلات ہوں گی تو ایسا ہی رد عمل کا مظاہرہ کریں گے۔ یاد رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پہلے ہی پروٹوکول نہ لینے کا اعلان کیا تھا لیکن صدر مملکت کا حلف اٹھانے کے بعد پہلی بار کراچی ا?مد کے موقع پر ان کے پروٹوکول کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس پر انہوں نے برہمی کا اظہار کیا تھا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024