صدر مملکت کے شاہانہ پروٹوکول میں مداخلت پرشہری کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں صدرمملکت عارف علوی کے شاہانہ پروٹوکول سے شاہراہ فیصل پر ٹریفک کافی دیر بلاک رہی جس پر شہری اذیت کا شکار نظر آئے۔ ایک شہری پولیس اہلکاروں سے الجھ پڑا اور ٹریفک کھلوا دی جس پر مقدمہ درج کر دیا گیا۔الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے، کراچی میں صدر پاکستان کے پروٹوکول کے باعث شارع فیصل پر ٹریفک بلاک ہونے پر شہری ٹریفک پولیس اہلکاوں سے الجھ پڑا، پولیس نے الٹا شہری پر ہی پرچہ کاٹ دیا، تبدیلی کے وعدے ہوا ہوئے، پروٹوکول نہ رکھنے والے پروٹوکول کے عادی نکلے، گذشتہ رات صدرمملکت کے عظیم الشان قافلے نے شہریوں کو رلا دیا، شارع فیصل کی بندش پر شہری نے ٹریفک پولیس کا دماغ ٹھکانے لگا دیا،اس دوران شہری اور ٹریفک پولیس اہلکار میں تلخ کلامی بھی ہوئی، شہری نے پولیس اہلکاروں سے توں توں میں میں کرنے کے بعد ٹریفک خود ہی کھلوادیا، پولیس اہلکار منہ تکتے ہی رہ گئے۔متاثرہ شہری کے ایکشن پر پولیس بھی ایکشن میں آئی اور شہریوں کو اکسانے پر احتجاج کرنے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024